سونیا گاندھی کو سانس کی تکلیف، دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل
لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی کو سانس کی تکلیف کے باعث دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ 79سالہ سونیا گاندھی کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے اور وہ سینے کے ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔ اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر اجے سوروپ نے بتایا کہ سونیا گاندھی کو برونکائیٹس کا سامنا ہے، جو دہلی میں جاری سردی اور آلودگی کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں مزید مشاہدے اور علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔ خبر ملتے ہی کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی وادرہ فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے۔
Load/Hide Comments




