ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری
ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کردیا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ اگلے  12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوگا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل، گوجر خان، گجرات، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خوشاب، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، بہاولپور، بورے والا، ملتان، ڈی آئی خان، نارووال، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، پاک پتن اور ساہیوال میں بھی بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، مظفر آباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، وادی نیلم، کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، چمن، کوہلو، ڈکی اور ہرنائی میں بارش متوقع ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، کالام، منگورہ، بٹگرام، پشاور اورایبٹ آباد میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں