کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری، بارش کا امکان

کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری، بارش کا امکان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، ہوائیں مغربی سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں