اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون بڑھانے، باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر ہم آہنگی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
Load/Hide Comments




