ملک میں پہلی بار لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کا باقاعدہ آغاز

ملک میں پہلی بار لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کا باقاعدہ آغاز
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان میں پہلی بار لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

کراچی میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انشورنس کمپنی کے تعاون سے لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کا آغاز گلیات سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی نگرانی کے لیے پہلے جانوروں کی ٹیگنگ کی جائے گی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکیم کا مقصد تیندووں کے حملوں میں مویشی گنوانے والے کسانوں کو مالی معاوضہ دینا ہے۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے کہا کہ کسانوں کو مالی معاوضہ دے کر جنگلی حیات کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو روکا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صرف خنجراب میں 2023ء کے دوران لائیو اسٹاک اور تیندووں پر حملوں کے 499 واقعات ہوئے، 2015ء سے 2023ء کے دوران انتقامی کارروائی کے طور پر 6 برفانی تیندوے مارے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انشورنس ماڈل پہاڑی علاقوں کی غریب برادریوں کے مالی نقصانات کا ازالہ کرے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں