سعودی امیگریشن حکام کراچی پہنچ گئے

سعودی امیگریشن حکام کراچی پہنچ گئے
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حج آپریشن کے سلسلے میں سعودی امیگریشن حکام سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئے۔

کراچی ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت سعودی امیگریشن حکام کراچی ایئر پورٹ پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی امیگریشن حکام ہی عازمینِ حج کی امیگریشن کریں گے۔

ڈائریکٹر حج کراچی امتیاز شاہ کا کہنا ہے کہ سعودی ٹیم کے 40 سے زائد ارکان کراچی ایئر پورٹ پہنچے ہیں۔

سعودی امیگریشن حکام کا وزارتِ مذہبی امور اور پی اے اے حکام نے استقبال کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کل رات 2 بجے کے بعد پہلی حج پرواز روانہ ہو گی۔

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت سعودی امیگریشن حکام لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ بھی گئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں