پاکستان، افغانستان میں فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنا رہا ہے، امریکی جریدہ

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ آپریشن غضبِ للحق کے تحت پاکستان، افغانستان میں فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنا رہا ہے۔
واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں تکنیکی کامیابیوں کے ساتھ سویلین آبادی کے کم سے کم نقصان کو یقینی بنا رہا ہے، فوجی کارروائی، سفارت کاری، سیاسی لائحہ عمل اور اقتصادی اقدامات ایک جامع حکمت عملی کے تحت بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان وقتی کامیابی کے بجائے خطے میں ایک طویل المدتی استحکام کا خواہش مند ہے، پاکستان فیصلہ کن فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ ٹھوس سیاسی عمل کو ہی مسئلے کا پائیدار حل سمجھتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کسی رجیم چینج کا ارادہ نہیں رکھتا، پاکستان کے مطابق افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام کے ہاتھ میں ہیں۔
Load/Hide Comments




