انرجی سیکیورٹی ملکی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

انرجی سیکیورٹی ملکی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انرجی سیکیورٹی ملکی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتِ حال میں بروقت اٹھائے گئےاقدامات سے توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ضروریات کے پیش نظر خام تیل کے اسٹریٹجک ذخائر رکھنے کےحوالے سے منصوبے پر کام جاری ہے، توانائی کی بچت اور پائیدار ترقی کے لیے ذرائع آمدورفت کو ماحول دوست برقی ذرائع پر منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں سرکاری استعمال کے لیے بجلی سے چلنے والی بسیں اور موٹرسائیکلیں خریدی جائیں، ای وی کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے مزید تیزی سے اقدامات لیے جائیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سولر سے پیدا اضافی بجلی کی اسٹوریج کے لیے بیٹریوں کا حصول آسان بنانے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، مقامی طور پر اعلیٰ معیار کی اسٹوریج بیٹریاں تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ منیجمنٹ کونسل صورتِ حال کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لے رہی ہے، ملک میں اس وقت پیٹرولیم کے وافر ذخائر ہیں، غذائی سیکیورٹی کی صورتِ حال مستحکم ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ گرڈ کی سطح پر بیٹری اسٹوریج کے لیے 2 تجرباتی منصوبوں کا پی سی ون تیار کیا جا رہا ہے، شمسی توانائی پیدا کرنے والے گھریلو صارفین کو بیٹری اسٹوریج لگانے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، اویس لغاری، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، علی پرویز ملک، احسن اقبال، مشیر نجکاری محمد علی شریک تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں