ساڑھے 28 ارب روپے کا پاکستان ریلویز کا فریٹ آمدنی کا ہدف پورا نہ ہوسکا

ساڑھے 28 ارب روپے کا پاکستان ریلویز کا فریٹ آمدنی کا ہدف پورا نہ ہوسکا
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان ریلویز کا فریٹ آمدنی کا ہدف پورا نہ ہوسکا، ریلویز نے رواں مالی سال میں فریٹ آمدن کا ہدف 28 ارب 49 کروڑ 60 لاکھ روپے مقرر کیا تھا۔ 

لاہور سے ذرائع کے مطابق ریلویز کو فریٹ سیکٹر میں 9 ماہ میں 26 ارب 94 کروڑ 90 لاکھ روپے آمدن ہوئی، ریلویز کو 9 ماہ میں فریٹ سیکٹر میں ہدف سے ایک ارب 54 کروڑ روپے کم آمدن ہوئی۔ 

ریلوے ترجمان کے مطابق فریٹ سیکٹر میں آمدن کا 90 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے، خطے میں جنگی حالات کے باعث فریٹ ٹارگٹ پر اثر پڑا۔ 

ریلوے ترجمان کے مطابق مالی سال کے اختتام تک فریٹ سیکٹر سے 38 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں