اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا: ڈی آئی جی آپریشنز

اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا: ڈی آئی جی آپریشنز
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کو ان کی ماں نے قتل کیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھر سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان تھیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچوں کے والدین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے، قتل کے الزام میں چچا کو حراست میں لیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں