بیرونِ ملک پاکستانی ڈاکٹرز علم، جدت، اصلاحات کے ذریعے وطن کی خدمت جاری رکھیں: احسن اقبال

بیرونِ ملک پاکستانی ڈاکٹرز علم، جدت، اصلاحات کے ذریعے وطن کی خدمت جاری رکھیں: احسن اقبال
بیرونِ ملک پاکستانی ڈاکٹرز علم، جدت، اصلاحات کے ذریعے وطن کی خدمت جاری رکھیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی ڈاکٹرز علم، جدت اور اصلاحات کے ذریعے وطن کی خدمت جاری رکھیں۔

امریکا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت سے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صحت، خواندگی اور آبادی کے شعبوں میں چیلنجز ہیں۔ ہیپاٹائٹس سی، ذیابیطس، ٹی بی اور پولیو قومی چیلنجز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان پاپولیشن کونسل کے قیام کی منظوری دی، پاپولیشن کونسل کی سربراہی وزیراعظم کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ رکن ہوں گے۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا پروگرام جاری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں تین برس میں تقریباً 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری آئی، مہنگائی تقریباً 38 فیصد سے کم ہو کر 5 سے 6 فیصد کی سطح پر آ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2035 تک پاکستان کی برآمدات 100 ارب ڈالر سے آگے لے جانا ہدف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی احتجاج حق ہے مگر ریاستی مفاد پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ کوئی ملک سیاسی ایجنڈوں کی خاطر اداروں کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں