میرے خلاف پروپیگنڈا مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہوسکتی: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میرے خلاف پروپیگنڈا مہم سے نریندر مودی کی ساکھ بحال نہیں ہوسکتی ہے۔
بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈے سے متعلق جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ذاتی حملوں یا مجھے ذہنی غیر مستحکم قرار دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے شکست کے بعد مودی شدید دباؤ کا شکار ہیں، میرے خلاف پروپیگنڈا مہم سے نریندر مودی کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ راہول گاندھی نے بھی نریندر مودی کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات پر سوالات اٹھائے، برطانوی اخبار نے بھی مودی کے اعزازات کی ساکھ اور شفافیت پر سوال اٹھائے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی کی بیرونِ ملک مصنوعی تعریف کی کوششیں ناکام ثابت ہوں گی۔
Load/Hide Comments




