ایرانی قیادت خود کو زیادہ مضبوط پوزیشن میں سمجھنے لگی، امریکی اخبار

ایرانی قیادت خود کو زیادہ مضبوط پوزیشن میں سمجھنے لگی، امریکی اخبار
ایرانی قیادت خود کو زیادہ مضبوط پوزیشن میں سمجھنے لگی، امریکی اخبار

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کی جنگ بڑھانے سے پسپائی، ایران نے خود کو برتر فریق قرار دیدیا۔ امریکی صدر کا پرانا وتیرہ، پہلے فوجی کارروائی کی دھمکیاں دیں ، پھر سفارتی رابطوں کا حوالہ دیکر کشیدگی کم کرنے کا عندیہ دیا۔جنگ کے پھیلاؤ سے امریکہ زیادہ نقصان اٹھائے گا، تہران کی قیادت خود کو زیادہ مضبوط پوزیشن میں سمجھنے لگی۔ پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ،ایرانی حکام نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرنے کا انکشاف کیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹنے کے بعد تہران کی قیادت خود کو زیادہ مضبوط پوزیشن میں سمجھنے لگی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام کا خیال ہے کہ خطے میں جنگ پھیلنے کی صورت میں امریکہ کو ایران سے زیادہ نقصان ہوگا، کیونکہ تہران اپنے اتحادی مسلح گروہوں کے ذریعے اہم توانائی تنصیبات اور عالمی بحری گزرگاہوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سابق ایرانی سفارت کار امیر الموسوی کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان حالیہ دنوں میں پیغامات کا تبادلہ ہوا، جس میں مبینہ طور پر صدر ٹرمپ نے مذاکرات بحال نہ ہونے کی صورت میں ایران کے شہری انفراسٹرکچر، خصوصاً بجلی گھروں، پر شدید حملوں کی دھمکی دی، تاہم ایرانی قیادت نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ جنگ سے نہیں ڈرتی اور دباؤ میں نہیں آئے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں