پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج مزید کمی کا امکان، ذرائع

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج مزید کمی کا امکان، ذرائع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج مزید کمی کا امکان، ذرائع

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج مزید کمی ہونے کا امکان ہے۔ 

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 اگست کےلیے پیٹرول 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 4 روپے7 پیسے فی لیٹر کم ہونے کا تخمینہ ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک آنے کی ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر آنے کا تخمینہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں