وزیراعظم نے یوم آزادی پر بلوچی زبان میں ملی نغمے کی ویڈیو شئیر کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی پر بلوچی زبان میں ملی نغمے کی ویڈیو شئیر کردی۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ بلوچستان سےخوبصورت اور حب الوطنی کے اس نغمے سے میرا دل فخر سے سرشار ہے۔
وزیر اعظم نے شاندار کاوش پر فنکاروں، گلوکاروں اور پروڈیوسرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملی نغمے میں وطن سے محبت کے جذبے اور روح کو خوبصورتی سے اُجاگر کیا گیا۔
Load/Hide Comments




