سندھ کمزور ہوگا تو پاکستان کمزور ہوگا: راشد محمود سومرو

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ کمزور ہوگا تو پاکستان کمزور ہوگا۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے عوام نئے صوبوں کو کل بھی مسترد کرتے تھے اور آج بھی مسترد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کمزور ہوگا تو پاکستان کمزور ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس پی ایس سی چیئرمین کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت بھی مجرم ہے۔ کمیشن کے امتحان میں 25 ہزار میں سے 70 امیدواروں کو منتخب کیا، بتایا جائے کہ جن امیدواروں کو سلیکٹ کیا ان کا تعلق کس سے ہے؟
Load/Hide Comments




