لاہور: مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، سسرالیوں سے پیسے ہتھیانے کیلئے ڈرامہ رچایا

لاہور: مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، سسرالیوں سے پیسے ہتھیانے کیلئے ڈرامہ رچایا

لاہور کے علاقے مناواں میں ایک شخص کے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا، خود ساختہ مغوی نے سسرالیوں سے پیسے ہتھیانے کے لیے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تیمور نامی شخص نے اہلیہ کو اپنی رسیوں سے بندھی ہوئی وڈیوز بھیجیں اور اغواء کاروں کی طرف سے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھیجا۔

خاتون کی درخواست پر پولیس نےمقدمہ درج کیا، پولیس نے خود ساختہ مغوی کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے سسرالیوں سے رقم ہتھیانا چاہتا تھا، اس لیے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن وِنگ کے حوالے کر دیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں