لاہور پولیس کی حراست میں ہلاک خواتین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والی 2 خواتین کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ حکام کو موصول ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین کے جسم پرتشدد کا کوئی نشان نہیں ملا، پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے پائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین کے جگر، گردے اور معدہ مکمل طور پر صحت مند پائے گئے ہیں، یہ پوسٹ مارٹم موت کے 2 دن بعد کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق خون اور جسمانی اعضا کے نمونے ہسٹوپتھالوجی ٹیسٹ کےلیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments




