ٹرمپ اور مسک نے تقریباً ختم ہوجانے والے تعلقات کیسے بحال کیے؟
کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ اور مسک نے تقریباً ختم ہوجانے والے تعلقات دوبارہ کیسے بحال کیے؟ وسط مدتی انتخابات میں دونوں کے مفادات ایک بار پھر مشترک ہوگئے، ایلون مسک ریپبلکنز پر کم از کم 10 کروڑ ڈالر خرچ کرینگے۔ چین کے دورے میں قربت، مسک نے ایک سال قبل تعلقات علانیہ ختم کردئیے تھے، سیاسی ضرورت نے پھردونوں کو قریب کردیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی ایلون مسک نے شدید اختلافات کے بعد اپنے تقریباً ختم ہوجانے والے تعلقات ایک بار پھر بحال کرلیے ہیں، جس میں آئندہ وسط مدتی انتخابات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
Load/Hide Comments




