پاک امریکا تجارت 8 ارب ڈالر سے بڑھ گئی: نیٹلی
امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت 2025ء میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
امریکا اور پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، اے آئی سمیت ابھرتی ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ پاکستان کے نجی شعبے، جامعات اور حکومت کےساتھ کام کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔
امریکی ناظم الامورنیٹلی نے پاک امریکا معاشی تعلقات اور مصنوعی ذہانت میں شراکت داری پر زور دیا۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مشیر علی ڈار سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے وسعت پا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سافٹ ویئر، ڈیجیٹل سروسز اورمصنوعی ذہانت میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، امریکی تعلیمی مہارت پاکستانی طلبا کےلیے نئے مواقع اور معاشی تعلقات مضبوط کرسکتی ہے۔
امریکی ناظم الامور نے کاروباری رہنماؤں، ٹیکنالوجی ماہرین اور سرکاری عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔




