پاکستان آج اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھالے گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان آج اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس ( Conference on Disarmament ) کی صدارت سنبھالے گا، پاکستان کی جانب سے طاہر اندرابی اقوام متحدہ کی کانفرنس ان ڈس آرمامنٹ کے نئے صدر ہوں گے۔

اقوام متحدہ کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ کی صدارت سنبھالنے طاہر اندرابی جنیوا پہنچ گئے اور جنیوا میں کانفرنس کے اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

اس دوران طاہر اندرابی ترجمان وزارتِ خارجہ کی ذمے داریاں بھی ادا کرتے رہیں گے۔ مدتِ صدارت میں پاکستان کا کردار کانفرنس کی کارروائی کو منظم، متوازن اور اتفاقِ رائے سے آگے بڑھانا ہے۔

بحیثیت صدر طاہر اندرابی کانفرنس کی سالانہ رپورٹ بنا کر ممبران کی منظوری کے لیے پیش کریں گے، سالانہ رپورٹ کی بنیاد پر پاکستان جنرل اسمبلی کے لیے ایک قرارداد کی ڈرافٹنگ اور منظوری کے لیے مذاکرات کروائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قرارداد کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں نومبر میں منظور کروایا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں