پاک ترک وزرائے خارجہ کا سفارتکاری اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک ترک وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

دوران گفتگو  دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی پاک ترک کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں