راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10.5 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 8.5 فٹ ہے۔

راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں سب سے زیادہ 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات ہیں۔

ایم ڈی واسا کے مطابق لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، مری روڈ کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات ہے۔

اسی طرح ڈھوک کھبہ، سرکلر روڈ اور صادق آباد کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں