وزیراعظم کی مذاکرات کی آفر بڑی دیر سے موجود ہے، اپوزیشن سے مثبت ردعمل نہیں ملا، رانا ثنا

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی آفر بڑی دیر سے موجود ہے، اپوزیشن کی طرف سے اس پر مثبت ردعمل نہیں ملا۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آزادانہ اور میرٹ پر مبنی ہے، تحریک انصاف آج عدالت کی تعریف کر رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بڑی دیر کی، سیدھا راستہ یہی تھا، پی ٹی آئی گھیراؤ کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرتی تو ریلیف پہلے مل جاتا۔ 

رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے درست فورم پر کیس رکھا جس کا فیصلہ میرٹ کے مطابق آیا ہے، تحریک انصاف کو چاہیے جب فیصلہ پسند کا نہ ہو تب بھی عدالتوں کا احترام کریں۔ 

وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں سے متعلق ابھی تک صرف بحث برائے بحث ہے، جب کوئی واضح بات سامنے آئے گی تو مسلم لیگ ن اپنی رائے قائم کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں