میر رضا قتل کیس کی سب سے اہم سی سی ٹی وی سامنے آ گئی
کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی اب تک کی سب سے اہم سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالی۔
فوٹیج میں رات 4 بج کر 50 منٹ پر لاش ملنے کے مقام پر مشکوک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے۔
میر رضا قتل کیس سے جڑی یہ ویڈیو 2 گھنٹے اور 17 منٹ طویل ہے، جو 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب کی ہے۔
ویڈیو میں رات 4 بج کر 50 منٹ پر لاش ملنے کے مقام پر سے کچھ فاصلے پر ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے، جو 3 منٹ تک ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں پولیس موبائل بھی دیکھی جاسکتی ہے، 5 بج کر 45 منٹ پر پولیس اہلکار کو کیمرے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اہلکار سوا 2 گھنٹے تک لاش ملنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر موجود رہے، صبح 5 بج کر 8 منٹ پر پولیس موبائل کی نیلی پیلی بتیاں آن کردی گئیں۔ لاش ملنے کے مقام سے چند گز کی دوری پر پولیس موبائل کی موجودگی نے کئی سوال کھڑے کردیے ہیں۔
ویران مقام پر موجود مشکوک شخص اور مشتبہ موٹرسائیکل سوارکون تھے، نئے سوالات اٹھ گئے، نوجوان تاجر میر رضا کی لاش 29 جولائی کی دوپہر ملی تھی۔




