امریکی ناظم الامور کی اسپیکر کے پی اسمبلی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور پشاور کے قونصل جنرل ٹام ایکرٹ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات کی۔
ایک بیان میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں خیبر پختونخوا کے پارلیمانی رہنما بھی موجود تھے۔
ترجمان امریکی سفارت خانے کے مطابق ملاقات میں امریکی ترجیحات اور اہم معدنیات، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اور علاقائی استحکام آگے بڑھانے کے لیے اہم ہے۔
Load/Hide Comments




