اسحاق ڈار نے یواین سیکریٹری جنرل کی قیادت، کاوشوں کی تعریف کردی
نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت اور کاوشوں کی تعریف کردی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور یواین سیکریٹری جنرل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی قیادت اور کاوشوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کثیر الجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
Load/Hide Comments




