آزاد کشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب، اسکروٹنی مکمل، تمام کاغذات درست قرار

آزاد کشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب، اسکروٹنی مکمل، تمام کاغذات درست قرار

آزاد جمو ں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کی تیاری جاری ہے۔ مظفر آباد سے الیکشن کمیشن کے مطابق تمام 8 امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی مکمل ہوگئی اور کاغذات درست قرار پائے گئے۔ 

امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی۔ 8 مخصوص نشستوں پر 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ خواتین کی 5 نشستوں پر ن لیگ کی 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

ٹیکنو کریٹ، علما مشائخ، اوورسیزکی 3 نشستوں پر ن لیگ کے 3 امیدواروں کے کاغذات جمع کرائے گئے۔ پیپلز پارٹی کی 3 امیدواروں نے خواتین کی مخصو ص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ 

ٹیکنو کریٹ اور علما مشائخ کی نشستوں پر پی پی پی کے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر انتخاب 24 اگست کو ہوگا، آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی میں ن لیگ 25 جبکہ پی پی 12نشستوں پر کامیابی سمیٹ پائی ہے۔ 

عوامی دست و بازو کی حمایت کےبعد ن لیگ کی کل 26 نشستیں ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں