مٹیاری میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 25 سے زائد افراد زخمی

مٹیاری میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 25 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
ریسکیو کے مطابق مٹیاری میں خیبر کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے، جنہيں اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق کوچ حیدرآباد سے نوابشاہ جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
Load/Hide Comments




