پی ٹی آئی والے عدالتی فیصلے پر کہانیاں بناتے رہے، طلال چوہدری

پی ٹی آئی والے عدالتی فیصلے پر کہانیاں بناتے رہے، طلال چوہدری

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ توہین عدالت اُن لوگوں نے کی جنہوں نے مجمع نہ لگانے کا حکم نہیں مانا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عدالتی فیصلے پر کہانیاں بناتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملوث ہو یا نہ ہو مگر سیکیورٹی صورتحال تو پیدا ہوگئی تھی، بیماری کی صورتحال دیکھ کر ڈاکٹرز کا فیصلہ ہوتا ہے کہ کہاں اور کتنے دن رکھنا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کی صورتحال بہترین ہے، ہم عدالتی حکم پر من و عن عمل کرنا چاہتے تھے مگر پی ٹی آئی والے اکٹھے ہوگئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چاہے پی ٹی آئی ملوث ہو یا نہ ہو مگر سیکیورٹی صورت حال تو پیدا ہوگئی تھی، توہین عدالت ان لوگوں نے کی ہے، جنہوں نے مجمع نہ لگانے کا حکم نہیں مانا۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر جہاں مناسب ہوا ہم بانی پی ٹی آئی کو لے گئے، ہم پی ٹی آئی کو سمجھاتے رہتے ہیں مگر انہوں نے مزید تجربہ کرنا ہے تو کرلیں، پی ٹی آئی کی کال پر عمل کا وقت آتا ہے تو گلیاں سنسان ہوتی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں