اسلام آباد: کال سینٹر پر چھاپہ، مبینہ سائبر کرائم میں ملوث غیر ملکی اور پاکستانی موقع سے فرار

اسلام آباد میں سیکٹر جی ایٹ میں کال سینٹر پر نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران غیر ملکی اور پاکستانی مبینہ سائبر کرائم میں ملوث افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کال سینٹر سے ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا، ضبط شدہ ڈیوائسز کو فارنزک معائنے کیلئے بھجوا دیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ کال سینٹر کے ذریعے منظم سائبر کرائم اور ڈیجیٹل فراڈ کا مبینہ نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا۔
Load/Hide Comments




