محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: ضیاء لانگو
وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں محمود اچکزئی کے بیان پر ردعمل میں ضیالانگو نے کہا کہ لیڈرز کو اپنی جان کے خوف سے شارٹ کٹ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایک حقیقی لیڈر کو میدان میں عوام کی قیادت کرنی چاہیے اور سچائی لوگوں تک پہنچانی چاہیے۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا نام نہ لیناخوف کے مترادف ہے، سرانان حملے کی ذمہ داری ایک دہشت گرد تنظیم قبول کرچکی ہے۔
اُن کاکہنا تھا کہ اب وہ اپنی جان کے خوف کی وجہ سے دہشت گردوں کا نام نہ لے کرغلط بیانی کررہے ہیں، یہ وہ خوف اور ڈر ہے، جو ہمارے لیڈروں کے دلوں سے نہیں نکل سکتا، یہ دوغلا پن رویہ ہے۔
ضیاء لانگو نے یہ بھی کہا کہ کچھ لیڈرز شارٹ کٹ اپناتے ہوئے ساری ذمے داری حکومت کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں، عوام سے اصل حقائق چھپا کر سارا ملبہ حکومت پر ڈالا جارہا ہے۔




