ظلم کے مقابلے میں عدل کا نظام رسول اللہﷺ کی تعلیم ہے، فضل الرحمان

ظلم کے مقابلے میں عدل کا نظام رسول اللہﷺ کی تعلیم ہے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ظلم و جبر کے مقابلے میں عدل و مساوات کا نظام رسول اللہﷺ کی تعلیم ہے۔

اسلام آباد میں سیرت رحمتہ للعالمینﷺ و پیغام جمعیت کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیرت النبیﷺ کے اجتماعات سے انسانیت کے لیے پیغام کو تازہ کیا جاتا ہے، ہماری ذمہ داری کامیابی یا ناکامی نہیں، محنت کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا کہ آئین کو کمزور کرنے، پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے اور صوبوں کے آئینی حقوق سلب کرنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے قانون سازی کرنا آئین اور جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے اٹھارویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے کہا کہ 18ویں ترمیم بعض حلقوں کے لیے حلق کا کانٹا بنی ہوئی ہے حالانکہ این ایف سی معاہدے کے تحت وسائل صوبوں کو منتقل ہوتے ہیں اور ان کے حقوق میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں