کیا صرف سندھ کی تقسیم پر بینظیر بھٹو کو منہ دکھانا ہے؟ کرپشن پر نہیں دکھانا؟ راشد سومرو
جمیعت علماء اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد سومرو کا کہنا ہے کہ کیا صرف سندھ کی تقسیم پر بینظیر بھٹو کو منہ دکھانا ہے؟ کرپشن پر نہیں دکھانا؟ کیا نوکریاں بیچنے پر بینظیر صاحبہ کو منہ نہیں دکھانا؟
بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے کہا کہ یہ کرپشن کررہے ہیں کہ سندھ میں 7 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، ایک ایک ایس ایس پی سے تین چار کروڑ روپے لے کر پوسٹنگ دیتے ہیں۔
راشد محمود سومرو نے کہا کہ پورے صوبہ سندھ کو آپ نے منشیات کا اڈا بنا دیا ہے۔
Load/Hide Comments




