پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء کا کرک میں پڑاؤ

خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء کرک میں موجود ہے۔
سہیل آفریدی نے شرکاء سے خطاب میں کہا ہے کہ اگلا قیام کوہاٹ میں ہو گا۔
اس سے پہلے لکی مروت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بند کمروں کی ایسی پالیسی نہیں مانیں گے جو خیبر پختون خوا کے مفاد میں نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسی سے دہشت گردی ختم نہیں ہوئی، بلکہ مزید بڑھ گئی ہے۔
سلمان اکرم نے محسن نقوی کا مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کر دیا
اس سے قبل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی مذاکرات کی ناکامی کے ذمے دار نہیں بلکہ حکومت کے ارادے کچھ اور تھے ، 72 گھنٹوں میں خیبر پختون خوا کے 5 اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کا کہا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کے مطابق ہم نے کہا کہ ایمرجنسی کی اجازت نہیں دے سکتے، سہیل آفریدی اور ان کی رائے مختلف نہیں تھی، بانی سے ملاقات کے لیے منگل کو ملاقات کی آمدگی ظاہر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے بانی کا علاج ان کی اور خاندان کی مرضی کے مطابق کرایا جائے، حکومت نے کہا کہ بانی کا علاج آئین وقانون کے مطابق ہی ہو گا۔
KPK لاوارث ہے، صوبے میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں: امیر مقام
مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اس وقت لاوارث صوبہ ہے، صوبے میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، حالات بد سے بدتر ہو رہے ہیں، صوبہ دہشت گردی سے دوچار ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کے در پے ہے، خیبر پختون خوا حکومت کو عوام کے مسائل کا احساس ہے نہ کوئی سنجیدگی، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اپنی ذمے داریاں چھوڑ کر دھرنوں اور احتجاج میں سرگرم ہیں۔




