خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا آپشن زیر غور ہے، طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری : فائل فوٹو
طارق فضل چوہدری : فائل فوٹو 

وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری  کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ایمرجنسی کے نفاذ والے آپشن پر غور کر رہی ہے، مجھے نہیں لگتا مستقبل قریب میں دوبارہ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پہلی وجہ اپوزیشن وفد بے اختیار تھا، تمام اختیار کے پی حکومت کے پاس تھا، جو لوگ مذاکرات کر رہے تھے انہوں نے کہا ان مطالبات کو پورا کرنا ہمارے بس میں نہیں، مذاکرات کی ناکامی کی دوسری وجہ ترجیحات کا فرق ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہماری ترجیح ریاست ہے، ہماری ترجیح دہشتگردی کا خاتمہ ہے، اپوزیشن کی ترجیح سیاست اور بانی پی ٹی آئی ہے، صوبائی حکومت دہشتگردی کےخلاف وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کررہی، صوبائی حکومت ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی نہیں ہو رہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے دہشتگردی کی روک تھام کے لیے تعاون نہیں مل رہا، ہماری افغانستان سے متعلق پالیسی کو 3 صوبے  لے کر چل رہے ہیں لیکن خیبر پختونخوا نہیں، اس وقت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا آپشن زیر غور ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومت کی دہشتگردی کےخلاف جنگ سے لاتعلقی سے شدید نقصان ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارے سیاسی مخالف ہیں، ان سے ذاتی دشمنی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے، مارچ کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں