صومالیہ میں بحری جہاز کے 3 پاکستانیوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا، اسحاق ڈار

صومالیہ میں بحری جہاز کے 3 پاکستانیوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آنر 25 کے باقی 3 پاکستانی عملے کے ارکان کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا، عمران علی، محمد یاسین اور حسین یوسف کو ادیس ابابا پہنچا دیا گیا۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ جبوتی کی ٹیم بازیاب پاکستانیوں کے ہمراہ ہے، تینوں پاکستانی کراچی کے لیے پہلی دستیاب پرواز سے پاکستان روانہ ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عملے کے تینوں ارکان کی پاکستان روانگی 7 اکتوبر کو متوقع ہے، عملے کی رہائی میں تعاون پرحکومتِ صومالیہ اور یورپی یونین نیول فورس، آپریشن اٹلانٹا کا شکریہ ادا کرتے  ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن اٹلانٹا کی فورس ایم ٹی آنر25 کے قریب موجود تھی اور عملے کی رہائی میں معاونت کی۔

خیال رہے کہ صومالیہ میں بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کی میتیں گزشتہ روز کراچی پہنچا دی گئیں ان کے ساتھ 4 زخمی افراد کو بھی پاکستان لایا گیا ہے جنہیں علاج کیلئے مقامی نجی اسپتال پہنچا دیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں