کےالیکٹرک نے گیپکو کی نجکاری کی دوڑ سے اپنی درخواست واپس لے لی، 9 کمپنیز کو پری کوالیفائی کرلیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیراعظم کے مشیر محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) سمیت مختلف اداروں کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

نجکاری کمیشن بورڈ نے گیپکو کی نجکاری کے لیے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرلیا، کےالیکٹرک نے گیپکو کی نجکاری کی دوڑ سے اپنی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی ہے۔

اعلامیے کے مطابق گیپکو کے 51 سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے لیے مجموعی طور پر 11 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، پری کوالیفائی ہونے والی کمپنیوں میں ترکیے کی 3 کمپنیاں اور پاکستان کے 6 بڑے کاروباری گروپس شامل ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں بھی پیش رفت ہوئی ہے، نجکاری کمیشن بورڈ نے تینوں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں زیڈ ٹی بی ایل اور ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ نجکاری کمیشن نے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کو دونوں اداروں کی نجکاری کا عمل فاسٹ ٹریک کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان نجکاری کمیشن کے مطابق نجکاری کا عمل شفاف، مسابقتی اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں