مذاکرات نہ کرنے سے بانی چیئرمین کا نقصان ہو رہا ہے، علی محمد خان

مذاکرات نہ کرنے سے بانی چیئرمین کا نقصان ہو رہا ہے، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کا راستہ سیاسی ہی ہے، مذاکرات نہ کرنے سے بانی چیئرمین کا نقصان ہو رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ ہم سے بہت سے مواقع ضائع ہوئے ہیں، محسن نقوی کی دوبارہ مذاکرات کی دعوت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات نہ کرنے سے بانی پی ٹی آئی کا نقصان ہو رہا ہے، آگے بڑھنے کا راستہ سیاسی ہی ہے۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ اگر اُس رات مذاکرات کامیاب ہو جاتے تو بانی پی ٹی آئی کی بہنیں صبح تک رہا ہو جاتی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں