میکسیکو میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
کراچی( افضل ندیم ڈوگر )میکسیکو کے شہر پاچوکا ہیدالگو میں ملٹری زون کے قریب ایک چھوٹا سویلین طیارہ قریب رہائشی علاقے کی ایک شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا۔ گرنے کے فوری بعد طیارے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور فضا میں سیاہ دھواں پھیل گیا۔ مقامی حکام اور پراسیکیوٹر آفس نے حادثے میں طیارے میں سوار 2افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
Load/Hide Comments




