40 سال سے بچھڑی بنگلادیشی خاتون حلیمہ کے اہلخانہ کو تلاش کر لیا گیا

بنگلادیشی خاتون حلیمہ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
بنگلادیشی خاتون حلیمہ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 پنجاب سیف سٹی نے 40 سال سے بچھڑی بنگلادیشی خاتون حلیمہ کے اہلخانہ کو تلاش کر لیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق بنگلادیش کی حلیمہ 2013ء میں اسلام آباد میں لاوارث حالت میں ملی تھیں۔

سیف سٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اردو نہ جاننے کے باعث حلیمہ اپنی شناخت اور اہلِخانہ کی معلومات دینے سے قاصر تھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حلیمہ کو عارضی پناہ کے لیے ایدھی سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی سال سے مقیم تھیں، بعد ازاں سیف سٹی ٹیم نے مقامی انتظامیہ سے رابطے کر کے حلیمہ کے اہلِخانہ کی تلاش جاری رکھی۔

ترجمان کے مطابق سیف سٹی کی ٹیم نے بنگلادیش میں حلیمہ کے بیٹے اور بھتیجے کو تلاش کر لیا ہے ، حلیمہ کے فراہم کردہ آبائی گاؤں اور اہلِخانہ کے ناموں کی مدد سے خاندان تک رسائی ممکن ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں