پاک بھارت کشیدگی، روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

پاک بھارت کشیدگی، روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) روس اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

پاکستان میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ روسی شہری پاکستان کا سفرکرنے سے گریزکریں،کشیدگی کم اور صورتحال مستحکم ہونے تک روسی شہری پاکستان کا سفرنہ کریں۔

روسی سفارت خانے کے مطابق ہدایات پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اوربعض حکام کے جنگجویانہ بیانات کے تناظرمیں دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کےلیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہری بھارت اور پاکستان کی سرحد کے 10 کلومیٹر کے اندر سفر سے گریزکریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں