کراچی کے نوجوان سے شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کے معاملے پر پیشرفت

کراچی کے نوجوان سے شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کے معاملے پر پیشرفت
فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ 

کراچی کے علاقے لیاری کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان آکر شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کی وطن واپسی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات لی ہیں، تیونس کی خاتون سفارتکار نے ایس ایچ او وومن کو کال کرکے لڑکی سے تفصیلی بات چیت کی۔

عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ مشکل کا شکار لڑکی کی وطن واپسی کی ذمہ داری سفارتخانہ نے  لے لی، سندا کے ایگزٹ پرمٹ اور ٹکٹ کا بندوبست بھی سفارتخانہ کرے گا، تیونس کا سفارتخانہ رابطے میں ہے۔ لڑکی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا لڑکی نے نومبر میں کراچی آکر لیاری کے نوجوان سے شادی کی تھی، تنازعات پر لڑکے نے گزشتہ ہفتے سندا ایاری کو طلاق دے دی اور اسے ریسٹورنٹ پر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے وومن تھانہ لیاقت آباد پہنچ کر پناہ لی، اس کا ویزا ختم ہوچکا ہے  ٹکٹ بھی نہیں ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں