وزیراعظم شہباز شریف کا بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہار اطمینان

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت میں استحکام سے متعلق بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب معاہدے کا اعتراف کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بروقت قرض کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، رپورٹ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے پچھلے 12 مہینوں میں معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی، پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے۔
Load/Hide Comments




