کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری، گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا

کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری، گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا
اسلام آباد: کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری، گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا

اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کا بونٹ اور دروازہ دریائے سواں پُل کے نیچے سے مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کے مل جانے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا، یہ دونوں لوگ 22 جولائی صبح سوا 8 بجے گھر سے نکلتے ہی تیز پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئے تھے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر امدادی ٹیموں کو ملا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں