میرے بیٹوں کو گرفتار کر کے وہ بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں: علیمہ خان

میرے بیٹوں کو گرفتار کر کے وہ بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں: علیمہ خان
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرے بیٹوں کو گرفتار کرکےوہ بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر شاہ کی ضمانت پر سماعت تھی، تفتیشی افسر نے ریکارڈ پیش نہیں کیا، ابھی پنجاب پولیس کو آرڈر ہے کہ ریکارڈ پیش نہ کریں، اس مقدمے میں سب کی ضمانت ہو چکی ہے۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم بہنیں اڈیالہ جارہی ہیں، کل ہمارے بھائی سے ملاقات کا دن ہے، بانی پی ٹی آئی کا مکمل چیک اپ کرا دیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے اس طرح قید کر کے یہ نہیں توڑ سکتے، پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم قربانی دینے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی تھی۔

علیمہ خان نے کہا کہ پراسیکیوشن ضمانت کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں