پاکستان شام کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس 

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان شام کی خود مختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شامی وزیر خارجہ اسعدحسن الشیبانی سے وفد کی سطح پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مذاکرات میں فلسطین، گولان کی پہاڑیوں اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

شامی وزیر خارجہ نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا ایران تناؤ میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں، پاکستان اور شام نے  امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں