توقع ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر آج عمل ہوجائے گا: علامہ راجہ ناصر عباس

توقع ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر آج عمل ہوجائے گا: علامہ راجہ ناصر عباس

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملددرآمد کی پابند ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر آج عمل ہوجائے گا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد اچھی فضا بن رہی تھی۔ ہم ایک دوسرے کے قریب ہو رہے تھے، بہتری آرہی تھی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کی صحت کا خیال رکھے۔ کوٹ لکھ پت جیل میں یاسمین راشد ہیں، انہیں دہشتگردی کیس میں پکڑا ہے۔ وہ کینسر کی مریضہ ہیں وہ جیل میں بھی لوگوں کا علاج کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے کہا کہ یاسمین راشد کی کمر کے مہرے کا مسئلہ ہے، شاید وہ چل بھی نہ سکتیں، انہیں جیل میں نہ رکھیں۔ جیل میں چار چار گھنٹے بجلی نہیں ہوتی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں