ارمغان کے والد کامران قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور

ارمغان کے والد کامران قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے کامران قریشی کی ضمانت منشیات برآمدگی کے مقدمے میں منظور کی ہے۔

عدالت نے ملزم کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

ملزم کامران قریشی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم غیرقانونی اسلحے کے مقدمے میں پہلے ہی ضمانت حاصل کرچکا ہے۔

وکیلِ صفائی نے عدالت میں کہا کہ پراسیکیوشن نے بدنیتی کی بنیاد پر دوسرے کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں