موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے تحت جو کرنا پڑا کریں گے: وزیر خزانہ

موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے تحت جو کرنا پڑا کریں گے: وزیر خزانہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جاچکی ہے، ایمرجنسی کے تحت جو کرنا پڑا کریں گے۔

کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کسانوں کے نقصانات کے تخمینے کے لیے کمیٹی بنائی ہے، ہم حقائق پر مبنی بات کر رہے ہیں، اس وقت اہم چیز لوگوں کی امداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کیے جارہے ہیں، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف بھی متاثرہ علاقوں میں جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، عالمی سطح پر فیول کی قیمت میں کمی آرہی ہے تو عالمی مہنگائی کا مسئلہ نہیں، اقدامات کر رہے ہیں کہ مصنوعی مہنگائی پیدا نہ ہو۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں